نامناسب تصویر اور ویڈیو کو رپورٹ کرنے کا طریقہ
واٹس ایپ نے صارفین کو ان کی پرائیویسی پر مزید کنٹرول دینے کے لیے اسنیپ چیٹ جیسا ‘ویو ونس’ فیچر متعارف کرایا ہے۔ ایک بار تصویر یا ویڈیو دیکھنے کے بعد، یہ تصاویر اور ویڈیوز چیٹ سے غائب ہو جاتی ہیں۔
لیکن اس فیچر کا استعمال نا معلوم افراد کی جانب سے نامناسب تصاویر یا ویڈیوز بھیج کر بھی ہو سکتا ہے لہذا اگر کبھی ایسا ہو تو واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کو رپورٹ کرنے کو آپشن متعارف کروایا ہے۔
انڈرائڈ میں رپورٹ کرنے کا طریقہ
اول۔ اس واٹس ایپ چیٹ پر جائیں جہاں سے آپ کو ’ویو ونس‘ میڈیا موصول ہوا ہے۔
دوم۔ ‘ویو ونس’ میڈیا کھولیں۔
یہ بھی پڑھیں | فائیور سے پیسے کمانے کے لئے 5 آسان سکلز
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں کریپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کیسے کی جائے؟
سوم۔ اسکرین کے اوپری دائیں کونے میں دستیاب تھری ڈاٹ مینو آپشن (مزید) پر ٹیپ کریں۔
چہارم۔ رپورٹ کنٹیکٹ یا رپورٹ نامعلوم صارف کا اختیار منتخب کریں۔
آئی فون پر رپورٹ کرنے کا طریقہ
اول۔ واٹس ایپ چیٹ کی طرف بڑھیں جس نے آپ کو ‘ویو ونس’ میڈیا بھیجا ہے۔
دوم۔ ‘ویو ونس’ تصویر یا ویڈیو کھولیں۔
سوم۔ اسکرین کے نیچے کونے میں دستیاب تھری ڈاٹ مینو بٹن (مزید) پر ٹیپ کریں۔
چہارم۔ رپورٹ رابطہ یا رپورٹ نامعلوم صارف کے آپشن پر ٹیپ کریں۔
صارف کی اطلاع کے بعد، واٹس ایپ میڈیا کو حاصل کرے گا اور یا تو صارف کے خلاف مناسب کارروائی کرے گا یا رپورٹ شدہ صارف کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر پابندی لگا سکتا ہے۔