واٹس ایپ پر آپ جلد وائس نوٹ کو سٹیٹس پر لگا سکیں گے
واٹس ایپ کا اسٹیٹس فیچر اب تک صرف تصویروں، ویڈیوز اور ٹیکسٹ اپ ڈیٹس تک محدود ہے۔ تاہم، زرائع کے مطابق اب واٹس ایپ پر آپ جلد وائس نوٹ کو سٹیٹس پر لگا سکیں گے۔
وائس نوٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹس، یا ‘وائس اسٹیٹس’ صارفین کو فوری آڈیو نوٹ ریکارڈ کرنے اور اسے اپنے اسٹیٹس ٹیب پر شیئر کرنے کی اجازت دے گا بالکل ویسے ہی جیسے آپ تصاویر یا ویڈیوز کو سٹیٹس پہ لگاتے ہیں۔
یہ وائس اسٹیٹس اپ ڈیٹس صارفین کو وائس نوٹ کے ساتھ اہم اپ ڈیٹس یا اپنے رابطوں سے آڈیو ریکارڈ کرنے اور شئیر کرنے کی اجازت دے گا۔
یہ بھی پڑھیں |واٹس ایپ پر اب آپ کسی بھی ایموجی کے ساتھ “رئیکٹ” کر سکتے ہیں
یہ بھی پڑھیں | ایلون ماسک اپنے ٹویٹر خریدنے کے معاہدے سے بدل گئے
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ فیچر فی الحال ورکنگ میں ہے اور مستقبل میں اپ ڈیٹ کے ساتھ آئے گا۔
سکرین شاٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں سے آپ نیا اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں شامل کرتے ہیں تو وہاں ایک وائس نوٹ کا بٹن پاپ اپ ہوگا۔ یہ بٹن آپ کو وائس اسٹیٹس پر جانے اور شیئر کرنے کے لئے آواز ریکارڈ کرنے کی اجازت دے گا۔ صوتی اسٹیٹس اپ ڈیٹس بھی ممکنہ طور پر ان ہی پرائیویسی سیٹنگز کی پیروی کریں گے جو آپ کے ریگولر اسٹیٹس اپ ڈیٹس ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی صوتی اپ ڈیٹس ان لوگوں کو نظر نہیں آئیں گی جن کو آپ کے باقاعدہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس تک رسائی نہیں ہے۔
فی الحال اس فیچر کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں ہے اور یہ فیچر سب سے پہلے بیٹا صارفین کے لیے آئے گا۔ اس کے بعد واٹس ایپ اس خصوصیت کو اپنی ایپ میں سب کے لئے لے آئے گا۔