واٹس ایپ نے نئے سال 2025 کی خوشی میں دلچسپ اور منفرد فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن میں خصوصی کالنگ ایفیکٹ، نیو ایئر اسٹیکر پیک، اور پیغامات کے اظہار کے لیے نئے اینہانسمنٹس شامل ہیں۔
محدود مدت کے لیے فیچرز
یہ فیچرز صرف محدود مدت کے لیے، 20 دسمبر 2024 سے 3 جنوری 2025 تک، دستیاب ہوں گے۔ صارفین کو ان فیچرز سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایپلیکیشن کو تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیو ایئر کالنگ ایفیکٹ
واٹس ایپ نے ویڈیو کالز کے لیے ایک خوبصورت فیسٹیو بیک گراؤنڈ متعارف کرایا ہے، جس میں نئے فلٹرز اور نیو ایئر تقریبات سے متاثر ایفیکٹس شامل ہیں۔
واٹس ایپ نے پیغامات کے جواب دینے کے لیے جشن کے ایموجیز بھی شامل کیے ہیں، جو فرد یا گروپ چیٹس میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ان ایموجیز کے ساتھ کنفیٹی اینیمیشن بھی شامل ہے، جو پیغام بھیجنے والے اور وصول کرنے والے دونوں کو نظر آتی ہے۔
اسٹیکر پیک اور ایواٹار اسٹیکرز
واٹس ایپ نے نئے سال کے لیے خصوصی اسٹیکر پیک اور ایواٹار اسٹیکرز بھی متعارف کرائے ہیں، جن کے ذریعے صارفین اپنی خوشیوں کا اظہار مزید دلچسپ انداز میں کر سکتے ہیں۔