میسجنگ اپلیکیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کروانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کروانے کے بعد واٹس ایپ نے آخرکار اپنا اے آئی چئٹ بوٹ متعارف کروا دیا ہے۔ یہ چیٹ بوٹ پاکستانی صارفین سمیت تقریبا دنیا کے تمام ممالک کے لئے دستیاب ہے۔
تاہم یہ فیچر ابھی ٹیسٹنگ موڈ ہے اور تمام صارفین کے لئے دستیاب نہیں ہے۔
یہ اے آئی چیٹ بوٹ اگرچہ نیا نہیں ہے لیکن اس میں چیٹ کے ساتھ ساتھ اے آئی کی مدد سے تصاویر بھی بنائی جا سکتی ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے تصاویر والے فیچر کو زیادہ پسند کیا جا رہے۔
اگرچہ اے آئی کی مدد سے تصاویر بنانے کے جدید بوٹ دستیاب ہیں لیکن ایک میسج کی دوری پر اس فیچر کا حاصل ہونا کافی بہتر محسوس ہو رہا ہے۔