میسجنگ ایپ ٹیلیگرام نے ٹویٹر پر واٹس ایپ پر اپنے 2 ارب صارفین سے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا عائد کیا ہے۔
جس دن واٹس ایپ کی متنازعہ نئی پرائیویسی پالیسی کو پوسٹ کیا اس دن ٹیلی گرام نے ایک میم ٹویٹ کیا جس میں میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی پرئیوسی پر تنقید کی گئی اور یہ دعوی کیا گیا کہ واٹس ایپ کا یہ دعوی، کہ آپ کی اس چیٹ کو کوئی بھی دوسرا یہاں تک کہ واٹس ایپ بھی نہیں پڑ سکتا ہے، جھوٹ ہے۔
واٹس ایپ نے ٹیلیگرام سے متعلق کہا تھا کہ ٹیلی گرام صارفین نہیں جانتے ہیں کہ ان کا ڈیٹا بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ اینکریپٹڈ نہیں ہے۔
اس کے نتیجے میں ٹیلیگرام نے واٹس ایپ پر اپنے صارفین سے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور کہا کہ واٹس ایپ صارف چیٹس کو پڑھ سکتا ہے حالانکہ وہ بار بار صارفین کو یقین دلاتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرسکتا۔ پلیٹ فارم نے واٹس ایپ کی بے ایمانی کے ثبوت کے طور پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
.@WhatsApp Our users know how things work, and have the open source apps to PROVE it. You… talk to the screenshot 🤚 it says you’re lying. pic.twitter.com/aSUotBGWh0
— Telegram Messenger (@telegram) May 15, 2021
تاہم ، اسکرین شاٹ گمراہ کن ہے کیونکہ یہ صرف اس صورت میں ممکن ہےجب کوئی صارف واٹس ایپ چیٹ کا بیک اپ لے اور خود تھرڈ پارٹی کو ڈیٹا سٹور کرنے کی اجازت دے۔
یہ بھی پڑھیں | واٹس ایپ پر خود کو کیسےمحفوظ رکھیں؟
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس کی ذاتی میسجنگ ہمیشہ کی طرح محفوظ ہے اور اس میں کبھی تبدیلی نہیں آئے گی۔
یاد رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ نے اپنی پرائیوسی پالیسی اپڈیٹ کی جس کے بعد صارفین کی جانب سح شدید تنقید کی گئی اور ٹیلی گرام سمیت سگنل ایپ کا استعمال کرنا شروع کیا گیا تاہم واٹس ایپ کی وضاحت کے بعد تنقید کا یہ سلسلہ کچھ حد تک تھم سا گیا ہے۔