واٹس ایپ نے حالیہ اینڈرائیڈ 2.25.8.12 اپ ڈیٹ کے تحت ایک دلچسپ نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کی مدد سے صارفین چَیٹس، گروپس اور چینلز میں موشن فوٹوز شیئر کر سکیں گے۔
موشن فوٹوز ایک ایسا انوکھا فارمیٹ ہے جو کسی تصویر سے پہلے اور بعد کے چند لمحوں کو ویڈیو اور آڈیو کے ساتھ محفوظ کرتا ہے ۔
یہ فارمیٹ عام تصویروں اور ویڈیوز کے درمیان موجود فرق کو ختم کرکے عام لمحات کو یادگار بنا دیتا ہے۔
جب آپ واٹس ایپ میں گیلری کھولیں گے تو ایک نیا موشن فوٹو بٹن نظر آئے گا۔ اس بٹن کی مدد سے آپ کے پاس دو آپشنز ہوں گے ۔
ایک عام اسٹِیٹِک فوٹو بھیجنا – یا اگر دستیاب ہو تو موشن فوٹو بھیجنا ۔
واٹس ایپ انفو کے مطابق یہ فیچر تازہ ترین گوگل پلے اسٹور اپ ڈیٹ میں نظر آنا شروع ہو چکا ہے لیکن ابھی ترقی کے مراحل میں ہے اس لیے یہ ہر کسی کو فوری طور پر دستیاب نہیں ہوگا۔
یہ فیچر واٹس ایپ کے درج ذیل حصوں میں دستیاب ہوگا
- انفرادی چیٹس
- گروپ چیٹس
- چینلز
اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اگر کسی صارف کے فون میں یہ فیچر دستیاب نہ بھی ہو، تب بھی وہ موشن فوٹو کو متحرک شکل میں دیکھ سکے گا۔
iOS صارفین کے لیے یہ موشن فوٹوز لائیو فوٹوز کے طور پر نظر آئی گی۔