واٹس ایپ بالآخر اب ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے بعد آئی او ایس اور اینڈروئیڈ آپس میں واٹس ایپ چیٹ ہسٹری کو منتقل کر سکیں گے۔ جبکہ اب تک انڈرائڈ یوزر ایپل میں اور ایپل یوزر انڈرائڈ میں اپنی چیٹ منت نہیں کر سکتے ہیں۔
اس اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ کی چیٹ ایک اوپریٹنگ سسٹم سے دوسرے آپریٹنگ سسٹم پر بحال یا منتقل ہو سکے گی۔
فی الحال انڈرائڈ صارفین صرف انڈرائڈ سے چیٹ کو منتقل کر سکتے ہیں اور آئی او ایس کے یوزر صرف نئے آئی او ایس موبائل پہ ہی چیٹ منتقل کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ اس فیچر پر کام کر رہا ہے اور جلد نئی اپ ڈیٹ آئے گی جس کے بعد مختلف آپریٹنگ سسٹم باہمی طور پر جیٹ منتقل کر سکیں گے۔
اب تک کی اپ ڈیٹ کے مطابق، واٹس ایپ آپ کی چیٹس کو ایک نمبر سے دوسرے نمبر پر منتقل کرنے کی اہلیت صرف اسی صورت میں دیتا ہے جب صارف کسی نئے نمبر کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے لنک کرتا ہے اور آپریٹنگ سسٹم بھی پہلے والا ہی ہو۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ اٹھائے گا
واٹس ایپ اب بھی صارفین کو بغیر کسی چیٹ یا ڈیٹا کو کھونے کے فون نمبر تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن صرف ایک جیسے پلیٹ فارم پہ۔ اگر آپ کسی نئی ڈیوائس اور فون کو اپ ڈیٹ کررہے ہیں تو یہ پہلے سے ہی آپ کو چیٹس منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے ، لیکن یہ آپ کے پرانے ہینڈسیٹ والے سیم پلیٹ فارم پر ہونا چاہئے۔
تاہم ، فی الحال ، واٹس ایپ میں یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ اینڈروئیڈ اور آئی فون کے مابین چیٹس کو منتقل سکے۔ یہی وہ اپ ڈیٹ ہے جس کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ واٹس ایپ اپنی چیٹ ہسٹری مائیگریشن ٹول کے ذریعہ منتقل کر سکتے
ان نئی تبدیلیوں سے ان صارفین کو فائدہ ہوگا جو نہ آئی او ایس سے اینڈروئیڈ یا اسی طرح انڈرائڈ سے آئی او ایس پہ منتقل ہونا چاہتے ہیں۔
یہ بتانا ضروری ہے کہ صارفین کو صرف تب ہی اپنی چیٹ منتقل کرنے کا اختیار ملے گا جب وہ پہلی بار اپنے نئے فون پر اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں سائن ان کریں گے نہ کہ بعد میں چیٹس میں۔