امریکا –
میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے فیس بک کے ذریعے تخلیق کردہ ڈیجیٹل والیٹ نووی کا استعمال کرتے ہوئے ایپ کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے کے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متوقع فیچر، نووی پےمنٹس کے ساتھ، واٹس ایپ صارفین دوستوں اور خاندان کے ساتھ فوری طور پر رقم کا تبادلہ کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: کیا واقعی عائشہ اکرم اور ریمبو بھاری رقم بٹور چکے ہیں؟
اس ڈیجیٹل والیٹ کے زریعے فوری رقم کی منتقلی کے لیے کوئی فیس نہیں ہو گی اور مزید اس میں نووی پےمنٹس کے زریعے صارفین کی رازداری اور ان کی معلومات کو محفوظ رکھا جائے گا۔
تاہم، واٹس ایپ صارفین فی الحال اس سروس کو استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ابھی تک عوام کے لیے دستیاب نہیں ہے بلکہ واٹس ایپ اسے ٹیسٹ کر رہا ہے کہ نووی کو ایپ میں کیسے ضم کیا جائے۔
یہ ٹیسٹ ڈیولپرز کے درمیان ہوتے ہیں اس لیے عوام کے لیے اس اپ ڈیٹ کا وقت کنفرم نہیں ہے۔