واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے وائس میسج بھیجنے کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ اپنی تازہ ترین بیٹا اپڈیٹ میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جس سے اب صرف ایک ٹیپ کے ذریعے وائس نوٹ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
WABetaInfo کے مطابق جن صارفین نے TestFlight ایپ کے ذریعے واٹس ایپ بیٹا ورژن 25.13.10.70 انسٹال کیا ہے وہ اب مائیکروفون بٹن کو دبائے بغیر یا سوائپ کیے بغیر صرف ایک بار ٹیپ کر کے وائس میسج ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے صارفین کو یا تو مائیکروفون بٹن کو دبائے رکھنا پڑتا تھا یا لمبے وائس میسج کے لیے بٹن کو سوائپ کر کے لاک کرنا ہوتا تھا۔ لیکن نئے اپڈیٹ میں ان دونوں طریقوں کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب جیسے ہی آپ مائیکروفون پر ٹیپ کریں گے ریکارڈنگ خود بخود لاک ہو جائے گی۔
یہ تبدیلی وائس نوٹ بھیجنے کے عمل کو مزید تیزاور آسان بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
فی الحال یہ فیچر صرف کچھ منتخب بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے مگر توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں یہ مزید صارفین کےلیے دستیاب ہوگا