واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپس میں سے ایک ہے جو اپنی پرائیویسی اور سیکیورٹی فیچرز کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ ان میں سب سے اہم خصوصیت اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن (End-to-End Encryption) ہے۔ یہ فیچر یقینی بناتا ہے کہ آپ اور آپ کا مخاطب ہی میسجز، کالز، تصاویر اور ویڈیوز پڑھ یا سن سکتا ہے۔ کوئی تیسرا فرد یہاں تک کہ واٹس ایپ خود بھی ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔
واٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کیا ہے؟
اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ایک ایسا سیکیورٹی سسٹم ہے جس میں میسج کو بھیجنے والے اور وصول کرنے والے کے درمیان معلومات مکمل طور پر انکرپٹ (خفیہ) ہوتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا پیغام صرف آپ کے مخاطب کے فون پر ڈی کرپٹ (decode) ہو سکتا ہے۔
واٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ڈیفالٹ طور پر فعال ہوتی ہے۔ آپ کو اس فیچر کو الگ سے آن کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہر چیٹ چاہے وہ انفرادی ہو یا گروپ، اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے۔
واٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو چیک کرنے کا طریقہ
آپ کسی بھی چیٹ میں یہ جان سکتے ہیں کہ آیا وہ انکرپٹڈ ہے یا نہیں۔
واٹس ایپ کھولیں۔
کسی بھی انفرادی یا گروپ چیٹ کو کھولیں۔
کانٹیکٹ یا گروپ کے نام پر کلک کریں۔
یہاں Encryption کا آپشن ہوگا۔
اس پر کلک کریں تو ایک پیغام ظاہر ہوگا:
Messages and calls are end-to-end encrypted.
اس کے نیچے ایک QR کوڈ اور 60 ہندسوں پر مشتمل سیکورٹی کوڈ بھی ہوگا جسے آپ رسیور سے میچ کر کے ویریفائی کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو بند کیسے کریں؟
واٹس ایپ صارفین کے لیے یہ فیچر لازمی ہے اور اسے غیر فعال (Disable) نہیں کیا جا سکتا۔ یہ سیکیورٹی کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ آپ کے میسجز ہمیشہ محفوظ رہیں۔ اگر آپ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو آپ کی چیٹس خود بخود انکرپٹڈ ہوں گی۔
اگرچہ چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہیں لیکن اگر آپ اپنی چیٹس کو گوگل ڈرائیو یا آئی کلاؤڈ پر بیک اپ کرتے ہیں تو ان بیک اپس پر انکرپشن لاگو نہیں ہوتی جب تک آپ Encrypted Backup کا فیچر آن نہ کریں۔
واٹس ایپ بیک اپ کو انکرپٹ کرنے کا طریقہ:
واٹس ایپ کھولیں۔
Settings > Chats > Chat Backup پر جائیں۔
End-to-End Encrypted Backup پر کلک کریں۔
Turn On پر ٹیپ کریں۔
ایک پاس ورڈ یا 64 ہندسوں کا انکرپشن کی بنائیں۔
“Create” پر کلک کریں۔
اب آپ کا چیٹ بیک اپ بھی انکرپٹڈ ہوگا اور کوئی بھی بشمول گوگل یا ایپل اسے نہیں پڑھ سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ میں موشن فوٹو