نیشنل انفارمیشن ٹکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) نے واٹس ایپ صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں پھیلتے ہیک کی زد میں آسکتے ہیں۔
بورڈ نے ایک ٹویٹ میں خبردار کیا کہ ارجنٹائن نامی ایک بدنیتی پر مبنی ویڈیو واٹس ایپ پر گردش کر رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ارجنٹائن میں کوویڈ19 کا وائرس پھیلا ہوا ہے-
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ لنک کو نہ کھولیں کیونکہ اس سے آپ کا فون 10 سیکنڈ میں ہیک ہو گا اور اسے کسی بھی طرح سے روکا نہیں جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ کی ویب سائٹ پر راہنمائی موجود ہے کہ کس طرح دھوکہ دہی والے پیغامات سے نمٹا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | جانیے واٹس ایپ کی نئی پرائیوی پالیسی سے متعلق
تفصیلات کے مطابق میسج بھیجنے والا واٹس ایپ سے وابستہ ہونے کا دعوی کرتا ہے جبکہ میسج کی تحریر میں پیغام کو آگے بھیجنے کی ہدایت شامل ہے۔
پیغام میں دعوی کیا گیا ہے کہ اگر یہ میسج فارورڈ نہیں کرتے ہیں تو آپ کو سزا ہو سکتی ہے جیسا کہ اکاؤنٹ معطل ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے بعد سیکیورٹی خدشات کو جنم دینے کے بعد بہت سارے صارفین فیس بک کی ملکیت میں ایپ واٹس ایپ پر تنقید کر رہے ہیں۔ جبکہ واٹس ایپ کے حریف ایپس سگنل اور ٹیلیگرام میسجنگ ایپس کی طلب میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔