بجلی 3.23 روہے فی یونٹ مہنگی
حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے صارفین پر 3.23 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کے لیے ایک ریگولیٹری منظوری حاصل کر لی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے غیر معینہ مدت کے لیے ہو گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ اس نے یکم جولائی 2024 سے کے-الیکٹرک صارفین کی مختلف کیٹیگریز سے اضافی چارجز وصولی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے سرچارج کو صارفین کے بلوں میں علیحدہ سر کے طور پر دکھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں | نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
یہ بھی پڑھیں | قوم کو پاکستان کے بہادر شہداء پر فخر ہے: صدر
مالی سال 2024-24 میں نئے سرچارج کے نوٹیفکیشن کے تحت، 200 یونٹس تک اور زرعی ٹیوب ویل استعمال کرنے والے محفوظ صارفین کے لیے فی یونٹ 43 پیسے اضافی لاگت آئے گی۔
یہ سرچارج اگلے سال کے دوران دیگر تمام صارفین کے لیے 3.23 روپے فی یونٹ تک بڑھ جائے گا۔ اس طرح 200 یونٹ سے کم اور زرعی ٹیوب ویل والے صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے اوسطاً قومی سرچارج 2.63 روپے فی یونٹ ہو گا۔ یکم جولائی سے 3.23 روپے فی یونٹ سرچارج لاگو ہوگا۔