نیوزی لینڈ کی ٹیم بدھ کے روز کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 186 رنز پر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کو ایک اننگ اور 176 رنز سے شکست دے دی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 362 رنز کے خسارے سے پاکستانی ٹیم نے آٹھ رنز اور ایک کھلاڑی کے آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو نیوزی لینڈ تیم نے محمد عباس کی جلد وکٹ لے لی جبکہ انہوں نے تین سکور کئے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: کپتان اظہر علی پرفارمینس سے خوش
تفصیلات کے مطابق جیمیسن نے حارث سہیل اور اظہر علی کو پیچھے کیچ آؤٹ کیا اور پاکستان کے کپتان محمد رضوان کو بولڈ کیا جبکہ وہ چھ وکٹوں پر 98 رنز بناسکے۔
اس کے علاوہ اظہر علی اور عابد علی کی جوڑی نے اگلے پندرہ اوورز تک کیوی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن 46 کے اسکور پر کائل جیمیسن نے عابد کو آؤٹ کر دیا۔
مزید برآں یہ کہ حارث سہیل نے گزشتہ اننگز کی نسبت کافی بہتر کھیلا جبکہ 16 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے اس کے علاوہ 37 رنز بنانے والے اظہر علی بھی آؤٹ ہو گئے۔
مختصر یہ کہ پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 186رنز پر آؤٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے میچ میں 176 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی زیرو-دو سے اپنے نام کر لی۔