جون 09 2020: (جنرل رپورٹر) نیوزی لینڈ وہ واحد ملک ہے جسے کورونا فری قرار دے کر تمام بندشیں ختم کر دی گئی ہیں- نیوزی لینڈ میڈیا زرائع کے مطابق کورونا کے آخری مریض کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کے بعد تمام قسم کی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ اب ملک بھر میں کورونا کا کوئی مریض موجود نہیں ہے لہذا کورونا وائرس کے باعث عائد کی گئی تمام تر پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں– ملک میں کورونا وائرس کے آخری مریض کو بھی صحت مند ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے- نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کہتی ہیں جب آخری مریض کو اس سنگ میل کا پتہ چلا تو اس مریض نے رقص کرنا شروع کر دیا
زرائع کے مطابق نیوزی لینڈ میں سرحد پر لگی پابندیاں قائم رہیں گی جبکہ سماجی فاصلے سمیت اجتماعات وغیرہ سے پاپندیاں ہٹا لی گئی ہیں- ملک بھر میں نائٹ کلب کھولنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ تھیٹر سینٹر بھی کھول دئیے گئے ہیں- مجمع کی موجودگی میں کھیلوں کے انعقاد کی بھی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ باقاعدہ مقابلے اس ہفتے کے آخر تک شروع ہوں گے
نیوزی لینڈ رگبی کے چیف ایگزیکٹو مارک روبنسن کہتے ہیں کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہے ہیں جو پیشہ ورانہ کھیل کھیلیں گے جن کی ٹیمیں مجمع کے سامنے کھیل سکیں گی– دوسری جانب بھارت میں لاک ڈاؤن سے جزوی طور پر پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں جبکہ کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے- بھارت میں محدود شہروں میں شاہنگ مالز, مندر اور مساجد کھول دی گئی ہیں جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کورونا کء وباء تیزی سے پھیلے گی- بھارت کی جانب سے 10 ہفتوں کے لاک ڈاؤن سے معیشت پر بھاری فرق پڑنے لگا تھا جس کے بعد انھوں نے جزوی طور پر لاک ڈاؤن سے پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے
دوسری جانب سعودی عرب میں ایس او پیز پر ع.ل درآمد نا کرنے پر 71 مساجد کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ جراثیم کش سپرے کرنے کا عمل جاری ہے