نیشنل بیس بال چیمپئن شپ میں پاک فوج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں فائنل جیت لیے۔
خواتین کے فائنل میں پاک فوج کی ٹیم نے 15 رنز اسکور کیے، جبکہ واپڈا کی ٹیم کوئی خاص مزاحمت نہ کر سکی۔ دوسری جانب مردوں کے فائنل میں بھی پاک فوج نے 4-0 سے کامیابی حاصل کی، واپڈا کی ٹیم کوئی رن بنانے میں ناکام رہی۔
یہ چیمپئن شپ قومی سطح کے کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا ایک بہترین موقع تھا، جس نے ملک میں بیس بال ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔