اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

نواز شریف کی والدہ کا انتقال، نوازشریف لندن میں ہی آخری رسومات ادا کریں گے

بلال رشید by بلال رشید
نومبر 24, 2020
in تفریح
نواز شریف کی والدہ کا انتقال، نوازشریف لندن میں ہی آخری رسومات ادا کریں گے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کا اتوار کے روز لندن میں انتقال ہوگیا ہے۔ 

 پارٹی ذرائع کے مطابق وہ ایک ماہ یا اس سے زائد عرصے سے بیمار تھیں۔زرائع کے مطابق وہ پچھلے ہفتے دو بار لندن کے ایک اسپتال میں چیک اپ کے لئے گئیں۔ 

 مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ امکان ہے کہ ان کی میت کو چند ہی دن میں واپس لایا جائے گا اور  جاتی عمرا میں ان کے شوہر میاں شریف کی قبر کے پاس دفن کیا جائے۔

 بیگم شمیم اختر نے فروری میں اپنے ڈاکٹروں کے مشورے کے خلاف اپنے بیمار بیٹے نواز شریف کو دیکھنے کے لئے برطانیہ کا سفر کیا جو وہاں دل اور گردے کی بیماریوں میں زیر علاج ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی رہائی کے لئے متعلقہ حکام سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا جارہا ہے۔ 

پنجاب کے وزیر جیل خانہ فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور اس کے بیٹے حمزہ شہباز دونوں کوٹ لکھپت جیل میں ہیں جن کو لاش کی آمد سے ایک روز قبل پیرول پر رہا کیا جائے گا۔

 اس دوران ، سابق وزیر اعظم کے داماد ، ریٹائرڈ کیپٹن صفدر جاتی عمرہ میں تدفین کے انتظامات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں | مودی کے الزامات پر چائنہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت

 عطا اللہ تارڑ نے کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کی اور تدفین کے منصوبے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے  نواز شریف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کا اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ماورا حسین اور عثمان مختار کے آنے والے ڈرامے کی تفصیلات

پارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نواز شریف لندن میں اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے  کیونکہ ان کے فیملی ڈاکٹر نے بھی انہیں فضائی سفر کرنے سے منع کیا ہے۔

 دریں اثنا ، مسلم لیگ (ن) نے اپنی تمام پارٹی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور بہاولپور اور مظفر گڑھ میں 24 نومبر کو ہونے والے کارکنوں کے کنونشن ملتوی کردیئے ہیں۔

  وزیر اعظم عمران خان ، چیف آف آرمی اسٹاف (سی او ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ ، سابق صدر آصف زرداری ، لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، اے این پی صدر اسفند یار ولی ، مسلم لیگ ق کے رہنما شجاعت حسین ، تحریک استقلال کے رحمت خان وردگ ، مختلف وفاقی وزراء اور دیگر نے ان کی وفات پر شریف خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سعودی عرب میں پاکستانی خواتین نرسوں کے لیے شاندار ملازمت کا موقع

سعودی عرب میں پاکستانی خواتین نرسوں کے لیے شاندار ملازمت کا موقع

نومبر 12, 2025
ٹیلی نار بیلنس کیسے چیک کریں

ٹیلی نار بیلنس کیسے چیک کریں

نومبر 11, 2025
ای پی آر رزلٹ 2025 میرٹ لسٹ کیسے چیک کریں

ای پی آر رزلٹ 2025 میرٹ لسٹ کیسے چیک کریں

نومبر 11, 2025
قانونی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا

قانونی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا

نومبر 11, 2025
پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ون ڈے میچ لائیو دیکھنے کا مکمل طریقہ

پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ون ڈے میچ لائیو دیکھنے کا مکمل طریقہ

نومبر 11, 2025
یوفون ایڈوانس لون حاصل کرنے کا مکمل طریقہ 2025

یوفون ایڈوانس لون حاصل کرنے کا مکمل طریقہ 2025

نومبر 11, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سعودی عرب میں پاکستانی خواتین نرسوں کے لیے شاندار ملازمت کا موقع

سعودی عرب میں پاکستانی خواتین نرسوں کے لیے شاندار ملازمت کا موقع

نومبر 12, 2025
ٹیلی نار بیلنس کیسے چیک کریں

ٹیلی نار بیلنس کیسے چیک کریں

نومبر 11, 2025
ای پی آر رزلٹ 2025 میرٹ لسٹ کیسے چیک کریں

ای پی آر رزلٹ 2025 میرٹ لسٹ کیسے چیک کریں

نومبر 11, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔