اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

نواز شریف کو واپس لایا جائے، این آر او نہیں دوں گا، عمران خان

بلال رشید by بلال رشید
اگست 22, 2020
in سیاست کی خبریں
نواز-شریف-کی-واپسی

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے قوانین کو حکومت ایک قومی فریضہ سمجھتی ہے مگر اپوزیشن کی جانب سے ان قوانین کی منظوری کی آڑ میں حکومت سے لکھ کر این آر او مانگا گیا۔ جن لوگوں کو قوم نے ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیا ہے اب وہ چاہتے ہیں کہ کسی صورت ہماری چوری چھہ جائے۔ 

نواز شریف کو ہر صورت واپس لانا چاہیے۔ قانونی ٹیم کو چاہیے کہ گوسلوکی پالیسی ختم کرے۔ کہا کہ قومی مفاد کے مقابلے میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے لہذا اپوزیشن کو کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔ عمران خان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جن لوگوں نے قومی دولت کو لوٹا ان کو فری ہینڈ کیسے دے دیں؟

زرائع کے مطابق  نواز شریف کو واپس پاکستان لانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ حکومت ہر ممکن قانونی آپشن استعمال کرے گی اور نواز شریف کو واپس لے کر آئے گی۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر این آر او ہی دینا ہے تو پھر ہمیں سیاست اور اپوزیشن دونوں میں ہی نہیں رہنا چاہیے۔ اگر آج اپوزیشن کو این آر او دے دیا جائے تو یہ تین سال خاموشی سے بیٹھ جائیں گے لیکن اس سے جو ہمارا فلسفہ ہے وہ ختم ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمانوں کے اس اجلاس میں فواد چوہدری مراد سعید، شبلی فراز اور زلفی بخاری سمیت دیگر رہنما بھی شامل تھے۔ زرائع کے مطابق اس اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کے سیاسی پلان اور نواز شریف کی لندن سے جاری سیاسی سرگرمیاں بھی زیر بحث رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آپ نے نواز شریف کو باہر بھیجا، اب اپ ہی واپسی کا انتظام کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا گورنمنٹ کو جواب

فواد چوہدری کی جانب سے نواز شریف شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے کیسز پر بریفنگ دی گئی جبکہ ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے نواز شریف کی لیبارٹری کی رپورٹس میں ممکنہ ہیر پھیر پر بات کی گئی جبکہ زلفی بخاری کی جانب سے نواز شریف کے لندن واپسی کے پلانز پر بریفنگ دی گئی۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

کے پی نمبر پلیٹس نیلامی خصوصی قبائلی نام اور قیمتوں کی تفصیل

کے پی نمبر پلیٹس نیلامی: خصوصی قبائلی نام اور قیمتوں کی تفصیل

فروری 3, 2026
انڈس اے آئی ویک 2026 تاریخیں، مقام اور شیڈول کا اعلان

انڈس اے آئی ویک 2026: تاریخیں، مقام اور شیڈول کا اعلان

فروری 3, 2026
کیا پاکستان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کر دیا؟

کیا پاکستان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کر دیا؟

فروری 2, 2026
وزارت دفاع کی نوکریاں 2026 اہلیت اور درخواست کا مکمل گائیڈ

وزارت دفاع کی نوکریاں 2026: اہلیت اور درخواست کا مکمل گائیڈ

فروری 2, 2026
پنجاب اسکول میل پروگرام بھکر مفت کھانا اور تعلیم کیسے حاصل کریں؟

پنجاب اسکول میل پروگرام بھکر: مفت کھانا اور تعلیم کیسے حاصل کریں؟

فروری 2, 2026
بسنت 2026 لاہور میں پتنگ کی قیمت اور مارکیٹ کی صورتحال

بسنت 2026: لاہور میں پتنگ کی قیمت اور مارکیٹ کی صورتحال

فروری 2, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

کے پی نمبر پلیٹس نیلامی خصوصی قبائلی نام اور قیمتوں کی تفصیل

کے پی نمبر پلیٹس نیلامی: خصوصی قبائلی نام اور قیمتوں کی تفصیل

فروری 3, 2026
انڈس اے آئی ویک 2026 تاریخیں، مقام اور شیڈول کا اعلان

انڈس اے آئی ویک 2026: تاریخیں، مقام اور شیڈول کا اعلان

فروری 3, 2026
کیا پاکستان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کر دیا؟

کیا پاکستان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کر دیا؟

فروری 2, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔