نماز ہر مسلمان کے لیے فرض عبادت ہے اور اس کی وقت پر ادائیگی دین کی اہم ترین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ دن میں پانچ بار نماز پڑھنے کے لیے درست وقت کا جاننا نہایت ضروری ہے۔ خوش قسمتی سے اب ٹیکنالوجی کی مدد سے نماز کے اوقات جاننا بہت آسان ہو گیا ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ آپ کس طرح روزانہ کے نماز کے اوقات با آسانی معلوم کر سکتے ہیں۔
موبائل ایپس کے ذریعے نماز کے اوقات
آج کے دور میں سب سے آسان طریقہ موبائل ایپس کے ذریعے نماز کے اوقات معلوم کرنا ہے۔ یہ ایپس آپ کے مقام (Location) کے مطابق خودکار طور پر نماز کے وقت کا حساب لگا لیتی ہیں اور ہر نماز سے پہلے اذان یا یاددہانی کے ذریعے آپ کو مطلع کرتی ہیں۔
دعوت اسلامی کی Prayer Times & Qibla ایپ اس حوالے سے سب سے معتبر اور اسلامی لحاظ سے درست ایپس میں سے ایک ہے۔ اس ایپ کے ذریعے آپ کو:
دنیا بھر کے کسی بھی شہر کے مطابق نماز کے اوقات
قبلہ کی سمت
اسلامی تاریخ (ہجری کیلنڈر)
اذان کی یاددہانی
جیسے اہم فیچرز میسر آتے ہیں۔
اس ایپ کو آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
(https://www.dawateislami.net/downloads/islamic-apps/prayer-times-&-qibla)
مقامی مسجد کے اوقات
اگر آپ اسمارٹ فون استعمال نہیں کرتے یا انٹرنیٹ دستیاب نہیں تو اپنے علاقے کی قریبی مسجد سے نماز کے اوقات معلوم کرنا بھی بہترین طریقہ ہے۔ اکثر مساجد میں دیوار پر نماز کا روزانہ یا مہینے کا ٹائم ٹیبل چسپاں کیا جاتا ہے۔ یہ اوقات مقامی حساب کے مطابق ہوتے ہیں اور قابل اعتماد سمجھے جاتے ہیں۔
اسلامی ویب سائٹس سے نماز کے اوقات
نماز کے اوقات معلوم کرنے کے لیے مختلف اسلامی ویب سائٹس بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ ان میں سے چند مشہور ویب سائٹس درج ذیل ہیں:
دنیا بھر کے شہروں کے مطابق درست نماز اوقات فراہم کرتی ہے۔
ہجری کیلنڈر، اسلامی مہینے اور نماز کے اوقات مہیا کرتی ہے۔
آن لائن نماز کلاک بنانے کی سہولت دیتی ہے۔
نماز کے اوقات صحیح معلوم کرنے کےلیے موبائل کی لوکیشن آن رکھیں تاکہ نماز کا وقت آپ کے مقام کے مطابق دکھایا جا سکے۔
ہمیشہ معروف اور اسلامی لحاظ سے معتبر ایپس یا ویب سائٹس استعمال کریں۔
وقتاً فوقتاً ایپس کو اپڈیٹ کرتے رہیں
اگر ممکن ہو تو مسجد کے نماز اوقات سے ایپ کا وقت ملائیں ۔