اپریل 24 2020: (جنرل رپورٹر) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ رمضان المبارک میں صرف 3 سے 5 افراد مساجد میں تراویح پڑھ سکتے ہیں
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وڈیو بیان میں یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ تراویح صرف تین سے پانچ افراد کو مسجد میں باجماعت پڑھنے کی اجازت ہو گی
یاد رہے کہ اس سے پہلے مفتی منیب الرحمن اور دیگر جید علماء کے ساتھ حکومت 20 نکاتی معاہدہ کر چکی ہے جس کے مطابق ان 20 نکات پر عمل کر کے مساجد میں نماز باجماعت جمعتہ المبارک اور تراویح پڑھنے کی اجازت دے دی گئی تھی- تاہم کچھ ہی روز بعد وزیر اعلی سندھ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہ تروایح صرف 3 سے 5 افراد پڑھیں گے
نیز مزید کہا کہ پہلے کی طرح اس جمعہ المبارک کو بھی اندھ بھر میں 12 سے لیکر 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن ہو گا- عوام الناس کو مساجد میں جا کر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی
اس سے مفتی منیب الرحمن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حکومت ہم سے کچھ معاہدہ کرتی اور بعد میں اعلان کچھ ہوتے ہیں- وزیر اعلی سندھ کے اس بیان کے بعد مذہبی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویسے تو لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے لیکن وزیر اعلی سندھ کے حکم مطابق جمعہ کے دن سختی ہو گی- پولیس نے عوام سے درخواست کی کہ جمعہ گھروں میں پڑھیں
یاد رہے کہ حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق کچھ دن پہلے ملک بھر کی مساجد کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا نیز جمعہ اجتماعات اور تراویح کی اجازت بھی دی گئی تھی تاہم وزیر اعلی سندھ نے اپنے تازہ وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تروایح صرف تین سے پانچ افراد پڑھ سکتے ہیں
تاہم اس متعلق مفتی منیب الرحمن سمیت کسی جید عالم کا ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا