گھریلو ٹوٹکوں کے زریعے نزلہ زکام کا علاج کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر کیا جائے۔ اگرچہ ان ٹوٹکوں سے مکمل علاج مشکل ہے لیکن یہ تکلیف کو کم کر سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر بیماری کی مدت کو بھی کم کر سکتے ہیں۔
آئیے ہم آپ کو 5 گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ کافی حد تک نزلہ زکام کو بہتر کر سکتے ہیں۔
شہد
شہد ایک سکون بخش خصوصیت والی دوا جس سے کھانسی کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس میں ایسی خصوصیات بھی ہیں جو بنیادی انفیکشن سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ آپ شہد کو پانی، دودھ یا چائے میں مکس کر کے استعمال کر سکتے ہیں یا صرف شہد کو کھانا بھی مفید ہے۔
آرام
مناسب آرام آپ کے جسم کو انفیکشن سے لڑنے پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس سے آپ کو صحت یاب ہونے میں مدد ملتی ہے اور وائرس سے مؤثر طریقے سے لڑنے کے لیے مدافعتی نظام کو مدد ملتی ہے۔ آرام کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ پانی پینا بھی اس سلسلے میں کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
بھاپ سے سانس لینا
گرم پانی کے پیالے سے بھاپ لینا یا ہیومیڈیفائر کا استعمال نزلہ زکام کو کم کر سکتا ہے۔ ضروری تیل جیسے یوکلپٹس یا پیپرمنٹ کے چند قطرے شامل کرنے سے اس کی افادیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
نمکین پانی کے غرارے
نمکین پانی سوزش کو کم کرنے اور بلغم کو ڈھیلا کرکے گلے کی خراش کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دن میں کئی بار نمکین پانے کے غرارے کرنے سے نزلہ زکام کا کافی سکون مل سکتا ہے۔
ادرک
ادرک میں سوزش اور اینٹی وائرل خصوصیات ہیں۔ ادرک کی چائے پینے یا کچی ادرک چبانے سے بھیڑ، گلے کی سوزش اور کھانسی کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
نزلہ زکام سے متعلق گھریلو ٹوٹکے آزمانے سے پہلے یہ لازمی پڑھیں
اگرچہ اوپر بتائے گئے گھریلو ٹوٹکے نزلہ زکام کو کم کرنے میں میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں لیکن یہ طبی علاج کے متبادل نہیں ہیں خاص طور پر اگر آپ کو شدید سردی لگ رہی ہے یا طبیعت زیادہ خراب ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے مشورہ لینا چاہیے۔