پر تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مبینہ طور پر ایک اور آڈیو کلپ لیک ہوا ہے جس میں انہیں مختلف صحافیوں سے متعلق پرویز رشید کے معاملے پر بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | لوگوں کو بتائیں کہ کوئی مہنگائی نہیں ہے، وزیر اعظم عمران خان
لیک ہونے والا مذکورہ کلپ اکتوبر 2016 کا لگ رہا ہے جب سابقہ وزیر اعظم نواز شریف آذربائیجان کے تین روزہ دورے سے واپس آئے تھے۔ یہی وہ وقت تھا جب پاناما پیپرز جاری ہوئے اور نواز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بگڑ گئے تھے۔
مذکورہ آڈیو لیک سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اصل جرم یہ ہے کہ آپ رازداری کے آئینی حق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹیلی فون کالز اور نجی گفتگو کو ریکارڈ کریں اور پھر اسے بغیر رضامندی کے لیک کر دیں۔
انہوں نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ رازداری کی آڈیوز لیک کرنے والے مجرموں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔