ناران میں برف باری کا سلسلہ جاری
وادی کاغان کے کئی مقامات پر مسلسل دوسری بار برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
ناران، بٹہ کنڈی، بھیسار، جھیل سیف الملوک، جھیل لولوسر اور پہاڑوں سمیت سیاحتی مقامات پر کل سے 6 انچ تک برف پڑی ہے۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کا عملہ مختلف مقامات پر مشینری کے ساتھ موجود ہے اور سیاحوں کی گاڑیوں کو نکالنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں برف باری کا پہلا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہوا۔
یہ بھی پڑھیں | سندھ میں ڈینگی کے 219 نئے کیسز
ٹریفک کو بند کر دیا گیا
مسلسل دوسرے روز بھی برف باری کے بعد مانسہرہ ناران جلکھڈ روڈ کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور شمالی علاقہ جات کے مسافروں کو شاہراہ قراقرم استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابوسر ٹاپ پر دس انچ اور ناران میں چھ انچ سے زائد برف پڑی جبکہ پہاڑیوں پر گزشتہ رات چار انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔
ناران میں درجہ حرارت منفی تک گر گیا
وادی کاغان اور ناران میں درجہ حرارت منفی تک گر گیا اور توقع ہے کہ رواں ہفتے کے دوران مزید برفباری کے بعد جس کی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی۔