تفریحی مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد کے اہم تفریحی مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد کے مقامی حکام نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر نئے سال کی آمد کی شام سے پہلے پانچ اہم تفریحی مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر نئے سال کے موقع پر بڑے اجتماعات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
نیو ائیر پر اسلام آباد کے کون سے مقامات بند ہوں گے؟
ان مقامات میں ایف-9 پارک، سینٹورس مال، صفا مال، لیک ویو پارک اور فیصل مسجد شامل ہیں۔ شہر کے رہائشیوں کو 2024 کے استقبال کے لیے ان جگہوں پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں | پنجاب میں سردیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں
یہ بھی پڑھیں | کراچی تاجران اور ریسٹورنٹ مالکان کاروباری اوقات کم کرنے پر متفق
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری
مزید برآں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے بھی وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چیک پوسٹوں پر پولیس کی مدد کے لیے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 1000 اہلکاروں کو طلب کیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ فیصلہ 23 دسمبر کو اسلام آباد میں خودکش کار بم دھماکے کے بعد کیے گئے ہیں جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہوئے تھے