نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے کر عید سے پہلے غریب عوام پر بجلی بم گرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
نیپرا حکام کے مطابق مارچ میں مقامی کوئلے، گیس اور ایل این جی سے کم بجلی پیدا کی گئی، جس کے نتیجے میں 20 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔
یہ بھی پڑھیں | دعا زہرہ کیس: والدین کی پریس کانفرنس کم عمری کی دستاویزات دکھا دیں
سی پی پی اے حکام کے مطابق کچھ پاور پلانٹس بند کر کے فرنس آئل پلانٹس شروع کر دیے گئے۔
سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق مارچ کے مہینے میں 10 ارب یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 50 پیسے رہی۔ فرنس آئل سے سب سے مہنگی بجلی 5 روپے 50 پیسے میں پیدا کی گئی۔ بجلی کی قیمت 14 روپے 36 پیسے فی یونٹ ہوگئی۔
درخواست کے مطابق ایران سے بجلی 2 روپے 50 پیسے میں درآمد کی گئی۔ 17.35 فی یونٹ اور پاور لائن لاسز 27 پیسے فی یونٹ دیکھے گئے۔