وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نے پشاور بی آر ٹی منصوبے سے افتتاحی تقریب کے دوران خاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس منصوبے کے حوالے سے بہت سے تحفظات تھے مگر پرویز خٹک مجھے اس حوالے سے دلائل دیتے تھے پس ثابت ہوا کہ پرویز خٹک ٹھیک تھے۔
عمران خان نے کہا کہ بی آر ٹی کے اس منصوبے سے عالم عادمی کی زندگی میں انقلاب آئے گا۔ یہ منصوبہ پشاور والوں کے لئے ایک نعمت ثابت ہو گا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ہائبرڈ بسوں کا استعمال کیا جائے گا جس سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور عوام کو بہترین سفری سہولت بھی ملے گی۔
پشاور بی آر ٹی سے متعلق عوام کو مزید بتاتے ہویَ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ میٹرو بس کا منصوبہ بیت زبردست ہے اور معیار کے حوالے سے بھی اعلی اور تھرڈ جنریشن منصوبہ ہے۔ پشاور والوں کی زندگی پر اس کی ترقی جے اثرات پڑیں گے۔ بتایا کہ میٹرو بسوں کا ٹریک 27 کلومیٹر تک ہے جس ک8 وجہ سے سڑکوں ہر دباؤ زیادہ نہیں ہو گا۔
میٹرو بس کے کرائے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہک چاہتے ہیں کہ میٹرو بس کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں ہو لہذا عام عادمی کا بھلا سوچتے ہوئے اس کا کرایہ 10 روہے سے 59 روپے تک رکھا ہے جو کہ ہر کوئی ادا کر سکتا یے۔ اس سے فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا۔ بی آر ٹی منصوبے کا فی سٹاپ کرایہ 10 روپے جبکہ مکمل سفر کے لئے 50 روپے ہے۔
زرائع کے مطابق صرف تین دن کے اندر 89 ہزار سے زائد میٹرو ٹکس عوام میں مفت تقسیم کئے گئے ہیں۔ بی آر ٹی منصوبے کے ٹریک پر 220 ائیر کنڈیشن بسیں چلائی جائی جائیں گی نیز ان کی ٹائمنگ پورا ہفتہ صبح 6 سے لے کر شام 10 بجے تک ہو گی۔