اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

میٹھے مشروبات کے استعمال سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

حرا خلیل by حرا خلیل
جون 19, 2024
in صحت, فوڈ, لائف سٹائل نیوز
jaam

آج کل نوجوانوں سے لے کر بزرگ افراد تک سبھی سافٹ ڈرنکس یا میٹھے مشروبات کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں ان مشروبات کے استعمال سے صحت پر مرتب اثرات کے حوالے سے متعدد طبی تحقیقی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ روزانہ ورزش کرتے ہیں اور ہفتے میں صرف ایک یا دو بار سافٹ ڈرنکس پیتے ہیں، تب بھی صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ سے تعلق رکھنے والی طبی ماہر لورینا پیکاچو کے مطابق اعتدال میں رہ کر میٹھے مشروبات کا استعمال بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسے تو ماہرین کی جانب سے ہر چیز کو اعتدال میں رہ کر استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، مگر چینی سے بنے مشروبات اس میں شامل نہیں، ان سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

ان کے زیرتحت ایک لاکھ سے زائد افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ورزش کرنے کے عادی افراد اگر ہر ہفتے صرف دو میٹھے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں، تو ان میں امراض قلب کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 15 فیصد تک زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح جو افراد ہر ہفتے دو سافٹ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں اور ورزش سے دور رہتے ہیں، ان میں امراض قلب کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ بہتر یہ ہے کہ جس حد تک ممکن ہو چینی سے بنے مشروبات کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے اور ان کی جگہ پانی کو دینا چاہیے۔ تو سیال چینی اتنی نقصان دہ کیوں ہے؟ یہ کوئی راز نہیں کہ کسی بھی شکل میں چینی کا زیادہ استعمال مختلف امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے مگر اب تک کے شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ سیال چینی سب سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے نواز کے لئے گھریلو کھانے پر پابندی کے بعد مریم نے 'بھوک ہڑتال' کا انتباہ کیا

میٹھے مشروبات میں دیگر غذائی اجزا جیسے فائبر، پروٹین اور چکنائی موجود نہیں ہوتے جس سے چینی کے ہضم ہونے کا عمل سست ہوتا ہے اور خون میں شکر بھی سست روی سے جذب ہوتی ہے۔ مگر ٹھوس غذا کے مقابلے میں یہ مشروبات زیادہ تیز رفتار سے معدے سے چھوٹی آنت میں منتقل ہوتے ہیں، جس کے باعث ہمارے جسم کو ایک وقت میں بہت زیادہ مقدار میں شکر کو میٹابولائز کرنا پڑتا ہے، جس سے بلڈ شوگر کی سطح بڑھتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ان مشروبات میں موجود چینی کی زیادہ مقدار ہمارے جسم کے میٹابولزم کے لیے بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان مشروبات میں موجود چینی کی زیادہ مقدار چھوٹی آنت میں پہنچتی ہے اور وہاں سے ایک شریان کے ذریعے جگر تک پہنچ جاتی ہے۔ جگر شکر میں موجود گلوکوز کی براہ راست خون میں پہنچا دیتا ہے، جس سے بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور دیگر اعضا پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر شکر فوری طور پر خون سے کلیئر نہ ہو تو یہ پروٹینز پر اثر انداز ہوتی ہے اور جسمانی ورم بڑھتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔ یہ ہارمون خون میں موجود شکر کو نکال کر خلیات میں منتقل کرتا ہے یا توانائی کے لیے ذخیرہ کرلیتا ہے۔ مگر جب یہ عمل بار بار ہوتا ہے تو خلیات کی جانب سے انسولین پر ردعمل گھٹ جاتا ہے جسے انسولین کی مزاحمت کہا جاتا ہے اور اس کے جواب میں لبلبہ مزید انسولین بناتا ہے اور بتدریج بلڈ شوگر کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ووہان میں مقیم پاکستانیوں کو انخلا نہیں کیا جانا چاہئے: ایلچی.

ماہرین نے بتایا کہ جسم میں گلوکوز اور انسولین کی سطح میں اضافے سے خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے، ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے اور دیگر پیچیدگیوں کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انسولین کی مزاحمت کو امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والا اہم عنصر مانا جاتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ میٹھے مشروبات کے استعمال سے جگر کے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے کیونکہ ہمارا جگر شکر کی زیادہ مقدار کو پراسیس کرنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔

مختلف تحقیقی رپورٹس میں میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال کو تکسیدی تناؤ، ورم، ہائی بلڈ پریشر، انسولین کی مزاحمت اور خون میں چکنائی کی سطح میں اضافے سے منسلک کیا جاتا ہے، یہ سب عناصر امراض قلب کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہمارا دماغ بھی سیال کیلوریز کو سمجھ نہیں پاتا اور اس کے باعث ہم میٹھے مشروبات کی شکل میں زیادہ مقدار میں کیلوریز جسم کا حصہ بنا لیتے ہیں، جس سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

جانوروں پر ہونے والے تحقیقی کام میں دریافت کیا گیا کہ ان مشروبات سے معدے میں موجود نقصان دہ بیکٹریا کی افزائش ہوتی ہے اور ورم بڑھتا ہے جبکہ آنتوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، البتہ اس حوالے سے انسانوں پر تحقیقی کام زیادہ نہیں ہوا۔

تو اعتدال میں میٹھے مشروبات پینے سے کیا ہوتا ہے؟ ویسے تو میٹھے مشروبات کو مکمل طور پر زندگی سے نکال دینا انتہاپسندانہ محسوس ہوتا ہے مگر ماہرین کے خیال میں اعتدال میں رہ کر ان کا استعمال بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں پینے سے ان مشروبات کی خواہش بڑھتی ہے اور صحت پر مختلف منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈین کرسچین کی بی بی ایل میں واپسی: سڈنی تھنڈر کے لیے نئی امید

اسی لیے ماہرین کی جانب سے میٹھے مشروبات کی جگہ پانی کے استعمال کو بہترین قرار دیا جاتا ہے مگر بغیر چینی والی چائے یا کافی کو بھی بہترین متبادل قرار دیا جاتا ہے۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

لام فیشن ویک 2026 پاکستان کا پہلا 'رن وے ٹو ریٹیل' انقلاب

لام فیشن ویک 2026: پاکستان کا پہلا ‘رن وے ٹو ریٹیل’ انقلاب

فروری 5, 2026
پارلیمنٹ سے اوبر تک: قاسم خان سوری کی داستانِ استقامت

پارلیمنٹ سے اوبر تک: قاسم خان سوری کی داستانِ استقامت

فروری 5, 2026
Samsung Galaxy F70e پاکستان میں قیمت اور خصوصیات

Samsung Galaxy F70e: پاکستان میں قیمت اور خصوصیات

فروری 5, 2026
کیا اسٹیٹ بینک 5000 کا نوٹ بند کر رہا ہے؟ گورنر کی وضاحت

کیا اسٹیٹ بینک 5000 کا نوٹ بند کر رہا ہے؟ گورنر کی وضاحت

فروری 5, 2026
وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کیوں نمٹایا؟ تفصیلی فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کیوں نمٹایا؟ تفصیلی فیصلہ

فروری 4, 2026
پنجاب بسنت اینتھم 2026 بلال سعید نے 'پھر آئی بسنت' گا دیا

پنجاب بسنت اینتھم 2026: بلال سعید نے ‘پھر آئی بسنت’ گا دیا

فروری 4, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

لام فیشن ویک 2026 پاکستان کا پہلا 'رن وے ٹو ریٹیل' انقلاب

لام فیشن ویک 2026: پاکستان کا پہلا ‘رن وے ٹو ریٹیل’ انقلاب

فروری 5, 2026
پارلیمنٹ سے اوبر تک: قاسم خان سوری کی داستانِ استقامت

پارلیمنٹ سے اوبر تک: قاسم خان سوری کی داستانِ استقامت

فروری 5, 2026
Samsung Galaxy F70e پاکستان میں قیمت اور خصوصیات

Samsung Galaxy F70e: پاکستان میں قیمت اور خصوصیات

فروری 5, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔