میٹا کا جعلی چیٹ جی پی ٹی کے خلاف انتباہ جاری
میٹا کی سیکیورٹی ٹیم نے چیٹ جی پی ٹی کے نام پر وائرس پھیلانے والے لنکس کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو تسلیم کیا ہے۔ ان لنکس کا مقصد صارف کے اکاؤنٹس سے پرائیوٹ معلومات اکٹھی کرنا ہے۔ اس سلسلے میں میٹا کمپنی نے انتباہ بھی جاری کیا ہے کہ صرف آفیشل ویب سائٹ کو استعمال کیا جائے۔
میٹا کی سیکیورٹی رپورٹ میں، کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ وائرس آپریٹرز اور اسپامرز لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے رجحان سازی اور زیادہ وائرل موضوعات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ فی الحال، آرٹیفیشل انٹیلیجینس چیٹ بوٹس، جیسے چیٹ جی پی ٹی، بنگ، اور بارڈ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے وائرل ہیں۔
یہی وجی ہے کہ صارفین کو ان چیٹ بوٹس کا جعلی ورژن استعمال کرنے کے لیے دھوکہ دیا جاتا ہے حتیٰ کہ کرپٹو سے متعلق بھی فراڈ ہو رہا ہے۔
مارچ کے بعد سے میٹا کے سیکیورٹی تجزیہ کاروں نے چیٹ جی پی ٹی سے متعلق دس قسم کے وائرسز کو ڈلیٹ کیا یے۔
یہ بھی پڑھیں | پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کی بااثر شخصیات میں سے ایک کو برطرف کر دیا
یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی،حکومت کے مذاکرات ناکام ہوئے تو آئین کا استعمال کریں گے، چیف جسٹس