میٹانے حال ہی میں اپنی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سرچ کے لیے گوگل کی جگہ خود کا انڈیکس بنانے کی جانب قدم اٹھایا ہے۔ اس وقت میٹا کا اے آئی چیٹ بوٹ اپنے سرچ نتائج کے لیے گوگل اور بنگ دونوں پر انحصار کرتا ہے۔ تاہم، میٹا کی یہ نئی پیش رفت اس کے اہنے سرچ انجن کو گوگل سے آزاد بنا کر ایک خود مختار سرچ انجن بنانے کی کوشش ہے۔
میٹا کے اس اقدام کا مقصد اپنے پلیٹ فارمز (جیسے فیس بک، انسٹاگرام، اور واٹس ایپ) پر سرچ کو بہتر بنانا ہے تاکہ یہ زیادہ تیزی سے اور بغیر کسی تاخیر کے نتائج فراہم کر سکے۔ اس سے کمپنی کو ڈیٹا پر مزید کنٹرول حاصل ہو گا اور گوگل پر انحصار کم ہو گا۔ یہ قدم میٹا کے اے آئی کو زیادہ مؤثر اور براہِ راست بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔
یہ تبدیلی صرف میٹا کے لیے نہیں، بلکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک بڑے انقلاب کی عکاسی کرتی ہے، کیونکہ اے آیی سرچ کی دنیا میں گوگل کا مقابلہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق، اس قدم سے میٹا اپنے صارفین کے لیے مزید ذاتی نوعیت کے اور براہ راست جوابات فراہم کر سکے گا۔