لاہور۔
نجی ٹی وی چینل پر سینئیر صحافی رانا عظیم نے اینکر پرسن یاسر رشید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان واقعہ سب شہرت اور پیسوں کا کھیل تھا۔
سینئیر صحافی نے انکشاف کیا کہ جب مینار پاکستان واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور پولیس سے پکڑ دھکڑ شروع کی تو ایک خوف کی فضا بن گئی جس کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا۔
ریمبو نے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر کیسے وصول کئےجو کہ اقبال ٹاؤن میں وصول کئے جاتے تھے اور عائشہ اکرام کے ایک دوست نے بھی ایسا ہی کیا۔
لوگوں کو بلیک میل کیا گیا کہ اگر وہ پیسے نہیں دیتے تو حوالہ پولیس کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ بندہ بھی اس حادثے میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ اٹھائے گا
اس حوالے سے ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی منظرعام پر عائی ہے جس میں عاشہ اکرام کہتی ہےکہ یہ لوگ اگرچہ غریب ہیں مگر بیس پچیس لاکھ تو کر ہی سکتے ہیں۔
صحافی نےبتایا کہ جب عائشہ نے ریمبو سے اپنا حصہ وصول کرناچاہا تو ریمبو نے کہا کہ اس نے بھی تو اپنے دوست کےزریعے مختلف لوگوں سے رقم حاصل کی ہے۔
اس بات پر ان کی آپس میں نہیں بنی اور یہی وجہ ہے کہ کل تک جو ریمبو عائشہ کے حق میں بیان دیتا تھا آج اس کا بیان بدل گیا ہے۔