پاکستان –
اسد عمر کا جواب
گزشتہ روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں میںکافی گرما گرمی رہی۔ اسی دوران بلاول بھٹو اپنی تقریر کے دوران کہا کہ عمران خان حکومت مہنگائی کے خلاف قدم اٹھائے تو ہم ان کے ساتھ ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کی اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے اپنی باری پر حکومتی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آج بلاول بھٹو نے بڑی اچھی بات کی ہے میں اس پر بہت خوش ہوں۔
وزیر اسد عمر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہ چونکہ بلاول بھٹو نے مہنگائی کے خلاف حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے تو پھر مجھے امید ہے کہ وہ اپنی سندھ حکومت سے کہیں گے کہ جو آٹا چینی سندھ میں پنجاب سے زیادہ مہنگی بک رہی ہے اس پر قابو پایا جائے اور پنجاب جتنی قیمتوں کو ان کی فروخت ہو۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستانیوں کو جلد عمرے کی ادائیگی کی اجازت کی توقع
انہوں نے مزید کہا کہ کہ مجھے امید ہے کہ اخیبر ہختونخواہ اور پنجاب کی طرح بلاول صاحب سندھ میں بھی صحت کارڈ شروع کریں گے اور پنجاب اور خیبرپختونخواہ والی سہولت انہیں بھی دیں گے۔ اسد عمر نے بتایا کہ اسصحت کارڈ کا اجراء جلد بلوچستان میں بھی ہو گا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ عمران خان حکومت نے جو تاریخی ریلیف ہیکج دیا ہے غریب خاندانوں کو پنجاب خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں مجھے امید ہے کہ بلاول بھٹو بھی سندھ میں اپنی حکومت کو اس کا اجراء کرنے کا کہیں گے۔ اسد عمر کے اس بیان کے بعد پارلیمنٹ میں موجود افراد نے ڈیسک بھی بجائے۔