اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

مہندی کو ہاتھوں سے اتارنے کے آسان اور مؤثر طریقے

عدیل حسن by عدیل حسن
اپریل 7, 2025
in اہم خبریں, بیوٹی, فیشن, لائف سٹائل نیوز
Mehndi Design 3

مہندی خوبصورتی اور  مختلف علاقوں میں روایت کی علامت سمجھی جاتی ہے خاص طور پر برصغیر، مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں۔ یہ ہاتھوں اور پاؤں پر لگائی جاتی ہے اور وقت کے ساتھ خود ہی اس کا رنگ ماند پڑ جاتا ہے۔ لیکن بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ مہندی فوراً ہٹانا چاہتے ہیں  جیسے کہ ڈیزائن خراب ہو گیا ہو یا ویسے ذاتی پسند کی بنا پر

مہندی کو جلدی اور محفوظ طریقے سے ہٹانے کے چند مؤثر طریقے درج ذیل ہیں:

لیموں اور بیکنگ سوڈا سے مہندی ہٹانے کا طریقہ 

لیموں میں قدرتی بلیچنگ ایجنٹس ہوتے ہیں جبکہ بیکنگ سوڈا جلد سے داغ صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ایک چمچ بیکنگ سوڈا میں چند قطرے لیموں کا رس ملائیں۔

 اس پیسٹ کو مہندی والے حصے پر لگائیں۔

 10-15 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

  حساس جلد والے افراد احتیاط کریں کیونکہ یہ جلد کو خشک یا خارش زدہ کر سکتا ہے۔

ٹوتھ پیسٹ سے مہندی اتارنے کا  طریقہ

بعض ٹوتھ پیسٹ مہندی کے داغ کو مدھم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں خاص طور پر جو بلیچنگ خصوصیات رکھتے ہوں۔ 

تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ہاتھ پر لگائیں اور خشک ہونے دیں۔

نرم کپڑے یا تولیے سے رگڑ کر صاف کریں۔

ناریل یا زیتون سے مہندی اتارنے کا طریقہ 

تیل مہندی کے رنگ کو جلد سے نکالنے میں مدد دیتا ہے اور نمک اسکرب کا کام کرتا ہے

 زیتون یا ناریل کا تیل لیں اور اس میں تھوڑا سا نمک ملائیں۔

اس مکسچر کو ہاتھوں پر لگا کر 5-10 منٹ مساج کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  میٹرک امتحانات میں نقل کو بالکل برداشت نا کرنے کا اعلان

بعد میں ٹشو یا کپڑے سے صاف کریں۔

گرم پانی سے مہندی اتارنے کا طریقہ 

یہ ایک آسان اور محفوظ طریقہ ہے جو داغ کو ہلکا کرتا ہے۔

ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں۔

ہاتھوں کو 10-15 منٹ تک بھگو کر رکھیں۔

بعد میں اسکرب کریں یا کسی تولیے سے رگڑیں۔

ایکسفولیئٹنگ اسکرب سے مہندی اتارنے کا طریقہ 

اسکرب استعمال کرنے سے مردہ جلد کے خلیے ہٹتے ہیں اور مہندی کا رنگ بھی کم ہونے لگتا ہے۔

کوئی ہلکا سا فیشل یا باڈی اسکرب لیں۔

دائرے میں حرکت دے کر ہاتھوں پر رگڑیں اور پانی سے دھو لیں۔

مہندی اتارنے کی احتیاطی تدابیر 

جلد پر کوئی بھی چیز لگانے سے پہلے پیچ ٹیسٹ ضرور کریں۔

بار بار رگڑنے سے جلد خراب ہو سکتی ہے اس لیے نرمی سے اسکرب کریں۔

مہندی ہٹانے کے بعد ہاتھوں پر موئسچرائزر یا کوئی تیل لگانا نہ بھولیں۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پنجاب آئی ٹی انٹرنشپ پروگرام: ماہانہ 50,000 روپے کمائیں

پنجاب آئی ٹی انٹرنشپ پروگرام: ماہانہ 50,000 روپے کمائیں

نومبر 18, 2025
Excel میں سیلز کو Merge کرنے کا مکمل طریقہ

Excel میں سیلز کو Merge کرنے کا مکمل طریقہ

نومبر 18, 2025
واٹس ایپ کال ریکارڈ کرنے کا آسان طریقہ

واٹس ایپ کال ریکارڈ کرنے کا آسان طریقہ

نومبر 18, 2025
پنجاب ای ٹیکسی اسکیم کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

پنجاب ای ٹیکسی اسکیم کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

نومبر 18, 2025
Rs.100 پرائز بانڈ : 49واں ڈرا نتیجہ 17 فروری 2025

Rs.100 پرائز بانڈ : 52واں ڈرا نتیجہ 17 نومبر 2025

نومبر 17, 2025
پاکستان میں نئی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ لانچ

پاکستان میں نئی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ لانچ

نومبر 17, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پنجاب آئی ٹی انٹرنشپ پروگرام: ماہانہ 50,000 روپے کمائیں

پنجاب آئی ٹی انٹرنشپ پروگرام: ماہانہ 50,000 روپے کمائیں

نومبر 18, 2025
Excel میں سیلز کو Merge کرنے کا مکمل طریقہ

Excel میں سیلز کو Merge کرنے کا مکمل طریقہ

نومبر 18, 2025
واٹس ایپ کال ریکارڈ کرنے کا آسان طریقہ

واٹس ایپ کال ریکارڈ کرنے کا آسان طریقہ

نومبر 18, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔