مون سون کا ایک اور نظام آج پاکستان میں داخل ہوگا
مون سون کی تازہ لہر آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آج کہا کہ مون سون کا یہ سلسلہ 30 جولائی تک جاری رہے گا۔ نئے موسمی نظام کے زیر اثر اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔
جنوب مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں | امریکی حکام رواں ہفتے دوحہ میں طالبان سے ملاقات کریں گے
بارش کا نظام بالائی سندھ کے بعض علاقوں میں بارش کا باعث بنے گا۔ محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں میں ممکنہ سیلاب سے خبردار کیا ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی ندی نالوں میں سیلاب کے امکان سے خبردار کیا ہے۔