پاکستان –
مشہور اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل
حال ہی میں ایک مبینہ سڑک حادثے کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور وہ زخمی ہوئے۔
سوشل میڈیا پر خون میں لت پت ایک شخص کی تصاویر گردش کرنے پر مولانا طارق جمیل کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: کیا واقعی عائشہ اکرم اور ریمبو بھاری رقم بٹور چکے ہیں؟
اتوار کو ان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا خیریت سے ہیں اور سڑک حادثے کے بارے میں افواہیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں ایک شخص جو مولانا طارق جمیل کے ہم شکل بتائے جاتے ہیں کو اسٹریچر پر لیٹا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے تمام کپڑے خون میں ڈھکے ہوئے ہیں۔
وائرل ہونے والی تصویر دو سال پرانی بتائی جاتی ہے اور اس کا تعلق ایک اور شخص کی ہے جس کی شکل مولانا طارق جمیل سے ملتی ہے۔