موبائل ایپلیکیشن کیا ہے؟
موبائل ایپلیکیشن کو موبائل ایپ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک سافٹ ویئر ایپلی کیشن ہوتی ہے جسے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹ یا دیگر موبائل آلات پر چلانے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی موبائل ایپلیکیشن بنانا سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے لئے باقاعدہ ٹریننگ لینا ہو گی۔ تاہم اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے بنیادی طور پر موبائل ایپلیکیشن کیسے بنائی جاتی ہے۔
موبائل ایپلیکیشن کیسے بنائیں؟ (5 اقدامات)
اول۔ اپنا آئیڈیا واضح کریں: آپ اپنی ایپ کیسی بنانا چاہتے ہیں؟ اس کا مقصد اور ہدف کیا ہے؟ کن لوگوں کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں یہ تمام چیزیں اور ان کا آئیڈیا واضح ہونا چاہیے۔ آسان الفاظ میں اپنی ڈاکومینٹیشن مکمل کر لیں۔
دوم۔ پلیٹ فارم کا انتخاب کریں: آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں فیصلہ کریں کہ کس کے لیے آپ ایپلیکیشن تیار کرنا چاہتے ہیں (انڈرائڈ، ائی او ایس، وغیرہ)۔ اسی مطابق آپ کو کوڈ لکھنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں | یوٹیوب پہ پوڈکاسٹ کیسے شروع کریں؟
یہ بھی پڑھیں | آئی فون سٹوریج کو فری کرنے کے پانچ طریقے
سوم۔ ایپ کو ڈیزائن کریں: اپنی ایپ کے لیے وائر فریم، پروٹو ٹائپس یا وییوئل ڈیزائن بنائیں۔ اس کے لئے آپ کو کوڈ لکھنا ہو گا۔ یہ عموما فرنٹ اینڈ کہلاتا ہے۔
چہارم۔ ایپ تیار کریں: ایپ کی فعالیت کو بنانے کے لیے پروگرامنگ زبانوں اور ٹولز کا استعمال کریں۔ سیکھی گئی متعلقہ لینگویج کو استعمال کریں اور کوڈ لکھیں۔ یہ عموما بیک اینڈ کہلاتا ہے۔
پنجم۔ ٹیسٹنگ کریں: اپنی ایپ کی اچھی طرح ٹیسٹنگ کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ آپ کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ آخر میں، ایپ اسٹور یا پلے سٹور پر اپنی ایپ لانچ کر دیں۔