نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ نگار روؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ کابینہ میں عمران خان کو سپورٹ کا مسئلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی نتائج کی وجہ سے بالخصوص خیبر پختونخواہ کے جو منسٹر ہیں وہ سخت تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔
کیونکہ اگر دوبارہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نتائج اسی طرح رہے تو سارا بلیم منسٹرز پر آئے گا۔ اس لئے وہ ابھی سے محتاط ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | جاوید لطیف نے نوازشریف واپسی کی نئی تاریخ دے دی
روؤف کلاسرا نے مزید کہ پنجاب کے منسٹرز کی طرف سے زیادہ مسئلہ نہیں ہے شاید پنجاب والے امیر ہیں اور انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تو یہ دوست کو بھی نہیں بلا سکتے کہ آبپارہ سے جواب مل گیا ہے۔ ساتھ بیٹھے صحافی نے کہا کہ ہاں سننے میں آیا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی نے تو کہا ہے کہ ہمارا چہرہ بھی نا دکھایا جائے۔
روؤف کلاسرا نے کہا کہ ہاں اب عمران خان صاحب کو سب کچھ مینج کرنا پڑے گا۔ نئے چیف صاحب بہت مختلف ہیں وہ خود کو عوام میں نہیں لاناچاہتے جس طرح فیض صاحب نے خود کو زبان زد عام کیا۔