قومی اسمبلی کے منی بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں چھوٹی اپوزیشن جماعتوں نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر سوال اٹھایا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ذاتی مصروفیات کے باعث منی بجٹ سے متعلق قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ انہوں نے تمام اپوزیشن ارکان کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | نئے سال پر پنجاب حکومت کی جانب سے پابندیوں کی فہرست
اسلام آباد میں مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں چھوٹی جماعتوں نے اپوزیشن لیڈر کے سنجیدہ نظر نہ آنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں لیکن اپوزیشن متحرک نظر نہیں آتی۔
اس سے قبل آج پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ معاشی اور سیاسی استحکام براہ راست قومی سلامتی میں شامل ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا دور حکومت بد انتظامی اور ناقص گورننس کی وجہ سے بدترین رہا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ شہری اپنے مستقبل کے بارے میں اتنے ناامید پہلے کبھی نہیں تھے اور خبردار کیا کہ اس سب کے قومی سلامتی پر مضمرات ہیں۔