اپریل 24 2020: (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک ٹیلی تھون سے نہیں چلتے بلکہ مضبوط معاشی حکمت عملی درکار ہوتی ہے
تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران کی کورونا ریلیف فنڈ کے لئے ٹیلی تھون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک ٹیلی تھون پہ نہیں چلتے بلکہ سیاسی و معاشی حکمت عملی سے چلنا پڑتا ہے- انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آٹا اور چیبی اسکینڈل کے لئے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم اصل کرداروں کو بےنقاب کریں گے- عمران خان کے ذہن میں موجود غلط خیالات سے ملک و قوم کا نقصان ہو رہا ہے
شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں حافظ نعمان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد دیتا ہوں جو نیب کے ظلم سے نکل کر آزاد ہوئے- ان لوگوں کی رہائی نیب نیازی گٹھ جوڑ اور ظلم کے خلاف نشان فتح ہے- انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور سیاسی انتقام کی سیاست اپنی موت آپ مر رہی ہے
یاد رہے کہ وزیراعظم کی جیو نیوز پر ٹیلی تھام کے دوران 55 کڑوڑ سے زائد فنڈز اکٹھے ہوئے جبکہ دیگر چینلز کے زریعے ٹیلی تھون پر اب تک مجموعی طور پور پر تقریبا پونے تین ارب سے زائد کے فنڈ جمع ہو چکے ہیں جو کورونا وائرس سے متاثرہ عوام میں تقسیم کئے جائیں گے- وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سپتال تو غریب لوگوں کے لئے ہے- ہمارے ملک کی اشرافیہ کا علاج تو باہر ہوتا ہے- آپ اسپتال جا کر دیکھ لیں صرف غریب ہی نظر آئیں گے- ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے شرح سود مزید کم ہو جائے- بجلی کی قیمتیں کم ہوئیں تو مہنگائی بھی کم ہو جائے گی