ن لیگی رہنما توفیق بٹ نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہر میں پچاس ہزار پودے لگائے گئے تو جنگل بن جائے گا۔
توفیق بٹ کے اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے ملک امین نے کہا ہے کہ پودے لگانے کو جنگلات سے تشبیہ دینا اور ملکی سالمیت کے خلاف کہنا سمجھ سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں | میسی نے بارسلونا کلب کو الوداع کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کلین گرین مہم کے تحت ورلڈ ریکارڈ بنانے جا رہا ہے۔ ملکی مفاد کی بجائے سیاست کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما توفیق بٹ کا یہ بیان اس سامنے آیا جب گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے 50ہزار پودے لگانے کا اعلان کیا جبکہ اس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ملک امین نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور اب یہ ملکی سالمیت کے خلاف بیانات دے رہی ہے۔