انگلش کپتان معین علی کا پسندیدہ کھانا
کراچی اور لاہور کے کھانے کے درمیان نہ ختم ہونے والی بحث اتوار کو انگلش کپتان معین علی نے پاکستان کے خلاف سات روزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ختم کردی۔
انگلش کرکٹر معین علی نے کہا کہ کراچی کھانے کے لحاظ سے "اچھا” تھا – لاہور بہتر نہیں ہے اور شائقین اس سے اتفاق کرتے ہیں!
یہ بھی پڑھیں | انڈیا نے محمد رضوان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا شروع کر دیا
یہ بھی پڑھیں | محمد رضوان نے بیٹیوں کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شئیر کر دی
معین کی پریس کانفرنس
سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک سپورٹس جرنلسٹ نے معین علی سے لاہور میں اپنی ٹیم کے قیام کے دوران ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ سیکیورٹی اور مہمان نوازی سے خوش ہیں لیکن کھانے سے تھوڑا ‘مایوس’ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں لاہور کے کھانے سے تھوڑا سا مایوس ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا اور پھر سوچتے ہوئے کہا کہ کراچی واقعی (کھانے کے اعتبار سے) اچھا تھا۔
اس وقت جب پوری قوم گزشتہ رات کے میچ ہارنے پر غمزدہ ہے، کراچی والوں کو جشن منانے کی ایک وجہ مل گئی ہے اور لاہور والوں کے غم میں اضافہ ہو گیا ہے۔