اسماعیل تارا انتقال کر گئے
معروف اداکار اور کامیڈین اسماعیل تارا گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ 73 سال کے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مشہور اداکار کو جمعرات کی صبح وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
ان کی نماز جنازہ (آج) بعد نماز جمعہ کراچی میں ادا کی گئی۔ اسماعیل تارا نے پسماندگان میں اہلیہ، چار بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پنجاب حکومت نے متنازعہ فلم جائے لینڈ پر پابندی لگا دی
یہ بھی پڑھیں | سال 2022 میں پاکستان کے 5 زیادہ دیکھے جانے والے ڈرامے
اسماعیل تارا کون تھے؟
اسماعیل 16 نومبر 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور 1980 سے اداکاری سے منسلک ہیں، انہوں نے کئی سٹیج ڈراموں، ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔
انہوں نے ٹی وی شو ففٹی ففٹی سے شہرت حاصل کی اور کئی بار نگر ایوارڈ جیتا۔
اسماعیل تارا کی فنی خدمات
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معروف کامیڈین کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسماعیل تارا کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مرحوم کی روح کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی۔