دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین ایپ کو فی الحال واٹس ایپ استعمال کرنے کے لئے انٹرنیٹ درکار ہوتا ہے تاہم اب کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے اہم فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جس سے صارفین انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں | میڈیکل آکسیجن کی کمی کیوں ہو رہی ہے اور یہ کیسے بنتی ہے؟
ویب بیٹا انفو کے مطابق اوپر ذکر کردہ واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر ابھی تک تیاری کے مراحل میں ہے جبکہ امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لئے اس فیچر کو لانچ کر دیا جائے گا۔
زرائع کے مطابق واٹس ایپ سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کی تصدیق کی گئی ہے کہ دو ماہ کے اندر ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروا دیا جائے گا تاہم اس فیچر کو مزید بہتر بنانے کے لئے مزید وقت درکار ہو گا۔