پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے اتوار کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے لئے آسان ہدف ثابت نہیں ہوں گی۔
دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ تمام پی ڈی ایم کارکنان مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 26 مارچ کو نیب کے دفاتر میں پیشی کے دوران ان کے ساتھ شامل ہوں۔
تاہم حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ مریم نواز اور فضل الرحمن نے یہ بیان یہاں شریف فیملی کی جاتی عمرہ رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا گفتگو کے دوران دیا۔
یہ بھی پڑھیں | شوگر ملز کیس: نیب نے مریم نواش کو 28 مارچ کو طلب کر لیا
مزید برآں، وزیر اعظم کے معاون صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کے کرونا وائرس کا مثبت ٹیسٹ آنے کی خبر کو بریک کیا اور بعد میں مزید بتایا کہ خاتون اول بھی وائرس سے متاثر ہوئی ہیں۔