مریم نواز سینٹر آف ایکسیلینس فار آٹیزم نے مختلف آسامیوں کے لیے بھرتی مہم شروع کر دی ہے جس میں اہل امیدواروں کے لیے شاندار ماہانہ تنخواہیں رکھی گئی ہیں۔
اعلیٰ عہدوں کے لیے بھرتی اور شاندار تنخواہیں
رپورٹس کے مطابق ادارہ ایک پرنسپل کو ماہانہ 15 لاکھ روپے تنخواہ پر بھرتی کرے گا جبکہ دو وائس پرنسپلز کو 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تعینات کیا جائے گا۔
پروفیشنل اسٹاف اور اسپیشلسٹ پوسٹس
ڈویلپمنٹ بیہیوئر آفیسر کی پوسٹ کے لیے ماہانہ 2 لاکھ 85 ہزار روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ:
- دو چارج نرسز
- دو لائف اسکلز کوچز
- دو سینسری انٹیگریشن اسپیشلسٹس
ہر ایک کو 1 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گ
ڈرائیورز، ککس، کنڈکٹرز، ہاؤس کیپنگ اسٹاف، سیکیورٹی گارڈز اور دیگر عملے کے لیے بھی ہزاروں روپے ماہانہ تنخواہوں کے ساتھ آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہےمحکمہ خصوصی تعلیم کے حکام کے مطابق ہزاروں امیدوار پہلے ہی درخواستیں جمع کر چکے ہیں۔ جانچ پڑتال کے بعد شارٹ لسٹ امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔






