بورڈ کے مطابق ایس ایس سی اینول-I کے نتائج منگل 29 جولائی کو دوپہر 2 بجے جاری کیےہیں ۔
اسی دن صبح 10:30 بجے بی آئی ایس ای مردان کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اس سال کے پوزیشن ہولڈرز کو اعزازات سے نوازا گیا ہے اور ان کی محنت کو سراہا گیا ہے۔
بی آئی ایس ای مردان میٹرک رزلٹ 2025 نوٹیفکیشن
رزلٹ چیک کرنے کے طریقے
طلباء درج ذیل طریقوں سے اپنا نتیجہ چیک کر سکتے ہیں:
. آفیشل ویب سائٹ:
www.bisemdn.edu.pk پر جائیں، “Results” سیکشن پر کلک کریں اور اپنا رول نمبر درج کریں۔
ایس ایم ایس کے ذریعے:
اپنا رول نمبر 8583 پر بھیجیں اور جواب میں اپنا نتیجہ حاصل کریں۔
گزٹ کے ذریعے:
بورڈ کی ویب سائٹ سے مکمل ایس ایس سی رزلٹ گزٹ 2025 ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہارڈ کاپی کے ذریعے:
تصدیق شدہ رزلٹ کی کاپی حاصل کرنے کے لیے بورڈ آفس سے 300 روپے فیس کے ساتھ درخواست دی جا سکتی ہے۔
بی آئی ایس ای مردان کے تحت آنے والے اضلاع
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان درج ذیل اضلاع میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا انعقاد کرتا ہے:
مردان
صوابی
نوشہرہ
ان تینوں اضلاع کے طلباء انہی ذرائع سے اپنے رزلٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔