اپریل 15 2020: (جنرل رپورٹر) ایک طرف لاک ڈاؤن تو دوسری طرف کاروبار خطرے میں ، سندھبلوچستان اور خیبرپختونخواہ کی تاجر برادری نے کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا
بلوچستان کے تاجر کہتے ہیں کہ پندرہ اپریل سے کاروباری سرگرمیاں شروع کر رہے ہیں جبکہ سندھ اور خیبرپختونخواہ کی تاجر کمیونٹی کا بھی کچھ ایسا ہی بیان سامنے آیا ہے
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسیب شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی صورت تاجروں مو دوکانیں نہیں کھولنے دے گی- انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اس سلسلے میں قواعد و ضوابط تیار کر لئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیں رعایت
ضرور دیں گے مگر کسی بھی صورت حکومتی نوٹیفیکیشن کے برخلاف کاروبار شروع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
دوسری طرف انجمن تاجران نے کہا ہے کہ صوبے کی تاجر برادری مزید لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہو سکتی- تاجر برادری کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے حکومت اپنی سرکاری زمینوں کے کرایے معاف کرے تا کہ دوسروں کو مثبت پیغام منتقل ہو
تاجر برادری کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے حکومت اپنی سرکاری زمینوں کے کرایے معاف کرے تا کہ دوسروں کو مثبت پیغام منتقل ہو-نوٹیفیکیشن کے برخلاف کاروبار شروع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
دوسری طرف انجمن تاجران نے کہا ہے کہ صوبے کی تاجر برادری مزید لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہو سکتی- تاجر برادری کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے حکومت اپنی سرکاری زمینوں کے کرایے معاف کرے تا کہ دوسروں کو مثبت پیغام منتقل ہو
تاجر برادری نے کہا کہ ہم نے اپنے اس اقدام متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا ہے- تاہم تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے مارکٹ اور بازار کھولیں گے
نا صرف سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ بلکہ پنجاب کے شہر لاہور کی انمجن تاجران نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت محدود وقت کے لئے کاروبار کھولنے کی اجازت دے
انجمن تاجران کے رہنماؤں کا کہنا تھا حکومت کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ایس او پیز تیار کرے ہم مکمل عمل درآمد کے لئے تیار ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری مراکز کی صفائی, کنٹینرز اور واش رومز کی صفائی ستھرائی کے بھی انتظامات کئے جائیں