اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

"مختارے” کو بھی کورونا وائرس ہو گیا

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
جون 13, 2020
in اہم خبریں, سیاست کی خبریں, صحت, قومی نیوز
مختارے کو بھی کورونا وائرس ہو گیا

جون 13 2020: (جنرل رپورٹر) مختاریا.. بات بڑھ گئی ہے- ندیم افضل چن جو وزیر اعظم کے ترجمان ہیں ان کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ کسی نامعلوم مختارے سے کہہ رہے تھے کہ گھر میں بیٹھو کورونا کیسز بڑھ گئے ہیں مگر حکومت بتا نہیں رہی– ان کی اس بات کا سوشل میڈیا پر خوب ٹرینڈ چلا- حال ہی میں خبر آئی کہ اس "مختارے” کا کورونا ٹیسٹ پزیٹو آ گیا ہے

ندیم افضل چن کی جانب سے اپنے وڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ مختاریا میں کورونا کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے- ندیم افضل چن کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے مختارے کو بہت سمجھایا لیکن پھر بھی عید کے دنوں میں انہوں نے کچھ بےاحتیاطیاں کیں جس کے نتیجے میں انہیں کورونا کے مرض نے آ لیا اور فی الوقت وہ گھر پر ہی آئیسولیشن میں رہ رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق 8 منٹ اور 28 سیکنڈ پر مشتمل اپنے وڈیو بیان میں اپنے دوست مختارے کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد لوگوں سے اپیل کی ہے وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں- انہوں نے وڈیو کے آخر میں اپنے دوست مختارے کی وڈیو بھی سینڈ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میں نے چن صاحب کے کہنے پہ کافی احتیاط کی لیکن پھر بھی کورونا کا شکار ہو گیا

مختارے نے لوگوں سے سنجیدہ ہو کر اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جن جی کی باتوں کو سیرئیس لیں- ماسک پہنیں- خود بھی بچیں اور لوگوں کو بھی اس عالمی وباء سے بچائیں

یہ بھی پڑھیں:  ہمییش ریشمیا کی بڑا اسکرین پر واپسی: "Badass Ravi Kumar"

واضح رہے کہ ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن کی آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ اپنے دوست مختارے سے کہہ رہے تھے کہ مختاریا بات بڑھ گئی ہے گھر کے اندر بیٹھو اور بچوں کو بھی باہر مت نکلنے دو-  انہوں نے اپنے دوست مختارے کو سمجھانے اور احتیاطی تدابیر کے لئے مائل کرنے کے لئے کہا کہ کم از کم ہزاروں لوگ مر رہے ہیں مگر حکومت یہ بات بتا نہیں رہی- جس کے بعد سوشل میڈیا پر خوب میمز بنیں اور اس پر طنز و مذاح جاری رہا

وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے دوست مختارے کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی تصدیق کر دی ہے اور وڈیو بیان میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستانی طلباء کے لیے اٹلی اسٹڈی ویزااوراسکالرشپس

پاکستانی طلباء کے لیے اٹلی اسٹڈی ویزااوراسکالرشپس

جون 26, 2025
tecno spark go 2 خصوصیات، فیچرز اور پاکستان میں متوقع قیمت

Tecno Spark Go 2 خصوصیات، فیچرز اور پاکستان میں متوقع قیمت

جون 26, 2025
سندھ اسمبلی نے مالی سال 2025 26 کا 3450 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا

سندھ اسمبلی نے مالی سال 2025-26 کا 3450 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا

جون 26, 2025
فن لینڈ میں پاکستانی طلباء کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا اور اسکالرشپ گائیڈ

فن لینڈ میں پاکستانی طلباء کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا اور اسکالرشپ گائیڈ

جون 25, 2025
متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان ویزا فری انٹری کا معاہدہ

متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان ویزا فری انٹری کا معاہدہ

جون 25, 2025
ملالہ یوسفزئی کا ’ریسیس‘ خواتین کی کھیلوں کے لیے نئی امید

ملالہ یوسفزئی کا ’ریسیس‘: خواتین کی کھیلوں کے لیے نئی امید

جون 25, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستانی طلباء کے لیے اٹلی اسٹڈی ویزااوراسکالرشپس

پاکستانی طلباء کے لیے اٹلی اسٹڈی ویزااوراسکالرشپس

جون 26, 2025
tecno spark go 2 خصوصیات، فیچرز اور پاکستان میں متوقع قیمت

Tecno Spark Go 2 خصوصیات، فیچرز اور پاکستان میں متوقع قیمت

جون 26, 2025
سندھ اسمبلی نے مالی سال 2025 26 کا 3450 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا

سندھ اسمبلی نے مالی سال 2025-26 کا 3450 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا

جون 26, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے