محکمہ تعلیم سندھ نے آٹھ گھوسٹ اساتذہ برطرف کر دئیے
محکمہ تعلیم سندھ نے آج پیر کو سندھ بھر کے مختلف سرکاری اسکولوں کے آٹھ گھوسٹ اساتذہ کو برطرف کردیا ہے۔ یہ اساتذہ گزشتہ دو سالوں سے غیر حاضر تھے۔
سندھ کے محکمہ تعلیم کے سیکریٹری غلام اکبر لغاری نے کہا ہے کہ برطرف کیے گئے اساتذہ بیرون ملک مقیم ہیں لیکن اب بھی اپنے اداروں سے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔
اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے
انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کم از کم دو سال سے اپنی ملازمت پر نہیں آرہے تھے جس پر انتظامیہ نے انہیں متعدد بار شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں | طالب علم بلال ناصر کے قتل کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان
یہ بھی پڑھیں | پولیس نے سندھ میں اعظم سواتی کے خلاف دائر کیس واپس لے لیا
اساتذہ کو ان کی غیر حاضری کا جواز پیش کرنے کا موقع
سیکرٹری نے مزید کہا کہ اساتذہ کو ان کی غیر حاضری کا جواز پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ تاہم جواز پیش کرنے میں ناکامی پر محکمہ تعلیم نے انہیں ملازمتوں سے برخاست کر دیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی افسران سندھ میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے مزید گھوسٹ اساتذہ کی نشاندہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔