اپریل 22 2020: (جنرل رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ میٹرک امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے
تفصیلات کے مطابق محکمہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے جبکہ دسویں کے امتحانات کے بعد پھر گیارہویں کے داخلوں متعلق اعلان کیا جائے گا
نوٹیفیکیشن میں تعلیمی سال 2020-21 کی پالیسی بھی جاری کی گئی- کہا گیا کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کا تعلیمی سال یکم جون سے شروع ہو گا
میٹرک امتحانات کے نتائج متعلق بات کرتے ہوئے محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ 15 اگست تک تمام بورڈز دسویں نتائج لانے کے پابند ہوں گے- جبکہ نویں کے نتائج متعلق اعلان 60 روز کے اندر کر دیا جائے گا
مزید برآں کہا گیا کہ صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ یعنی گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے- بارہویں جماعت کے نتائج 15 ستمبر کو جاری کر دئیے جائیں گے جبکہ گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان 60 روز کے اندر کیا جائے گا
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ یکم سے لے کر نویں جماعت تک کے داخلے یکم جون سے لے کر دس جون تک ہوں گے- تعلیمی سال 2020-21 کا آغاز یکم جون سے ہی ہو گا
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے سلسلے میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد تمام بورڈز کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے تھے- تاہم محکمہ تعلیم سندھ سے اس متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر کے مستقبل کا لائحہ عمل سامنے رکھ دیا ہے