محکمہ انسداد دہشت گردی
محکمہ انسداد دہشت گردی نے نوشہرہ میں دو دہشت گرد ہلاک کر دئیے
نوشہرہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (محکمہ انسداد دہشت گردی) نے جمعہ کو کراس فائرنگ کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
مصری بانڈہ کے علاقے میں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ مصری بانڈہ کے علاقے میں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ اہلکار محفوظ رہے لیکن انکاؤنٹر میں ان کی گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں | سندھ نے سکولز کی ٹائمنگ تبدیل کر دیں
یہ بھی پڑھیں | کراچی: صرف خواتین کے لیے پنک بس سروس کا آغاز
کراس فائرنگ اس وقت ہوئی جب ٹیم نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں چھاپہ مارا جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمد ذیشان اور سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔
تین دہشتگرد فرار میں کامیاب
رات گئے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد اندھیرے کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ وہ پولیس پر حملوں اور ایک سینئر میڈیکل ٹیکنیشن کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔