پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محمد عامر کے لیے ویزا حاصل کرنے کے لیے آخری کوششیں کر رہا ہے۔ پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ پر واضح کیا ہے کہ سفری اسکواڈ کے کسی بھی رکن کے داخلے پر پابندی سے مستقبل کے دو طرفہ دوروں میں مسئلہ ہو گا۔
آخری آپشن کے طور پر پی سی بی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے عامر کو براہ راست لیڈز لے جانے پر بھی غور کر رہا ہے۔
بورڈ کے اندر موجود ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ پی سی بی نے عامر کے ویزا کیس کو کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ سنجیدگی سے ڈسکس کیا ہے جس سے بورڈ کو یہ احساس دلایا گیا ہے کہ تمام سفری انتظامات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا میزبان بورڈ کی ذمہ داری ہے۔
پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کی رکاوٹ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے کرکٹ تعلقات کو متاثر کر سکتی ہے۔ ویزا اور دیگر متعلقہ انتظامات میزبان بورڈ کی ذمہ داری ہے۔ اسکواڈ کے کسی بھی رکن کو اجازت دینے سے انکار مستقبل کے کرکٹ تعلقات کے لیے معاملات کو پیچیدہ بنا دے گا۔
یاد رہے کہ محمد عامر پہلے ہی 2018 میں آئرلینڈ میں آئرلینڈ کے خلاف افتتاحی ٹیسٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔ اب کی بات ویزہ کا دینا ہماری سمجھ سے باہر ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہم کچھ دن انتظار کریں گے اور اگر میزبان بورڈ کرکٹ آئرلینڈ عامر کے لیے ویزا حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو فاسٹ باؤلر کو 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف ابتدائی ٹی ٹوئنٹی کے لیے براہ راست لیڈز لے جایا جائے گا۔